نئی دہلی،6نومبر(آئی این ایس انڈیا)دہلی پولیس اور وکلاء کے درمیان ہوئے پر تشدد تنازع میں ملوث قصورواروں کو سخت سزا دی جانی چاہئے۔آئی آر ایس (انکم ٹیکس) حکام کے آل انڈیا یونین نے یہ مطالبہ اٹھایا ہے۔انڈین ریونیو سروس (آئی آر ایس) افسر یونین نے اپنے آئی پی ایس برادران کے ساتھ یکجہتی کا بھی اظہارکیا ہے۔یونین کی تجویز میں کہا گیاکہ دہلی میں پولیس اور وکلاء کے درمیان ہوا حالیہ واقعہ بہت بدقسمتی کی بات ہے اور مہذب طرز عمل کے تمام معیار کے خلاف ہے۔ اس تجویز میں کہا گیا ہے کہ کسی کی بھی کی طرف سے یا کسی بھی شکل میں تشدد قابل مذمت ہے،ہم آئی پی ایس برادران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، قصورواروں کو سخت سزا دی جانی چاہئے۔انکم ٹیکس محکمہ آئی آر ایس یونین ملک بھر میں کام کر رہے 4000 حکام کی نمائندگی کرتا ہے۔